کچھ اپنے بارے میں

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
میں بیسویں صدی کے آخری سے پہلے عشرے کے دوران لاہور میں پیدا ہوا۔ ابتدائی تعلیم گھر سے حاصل کرنے کے بعد قریبی سکول جانا شروع کیا۔ جب سکول کی تعلیم مکمل ہوگئی تو لاہور کے سرکاری کالج میں دو سال تک جوتیاں گھسانے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہاں سے سند فراغت لینے کے بعد اگلے چھ سال یونی ورسٹی جاتا رہا۔ جس کے بعد طالب علم کا ایک سنہرا دور ختم ہوگیا۔ لیکن طلب علم کا سفر جاری ہے۔ الحمد للہ

سکول میں رسمی تعلیم کے ساتھ ساتھ ، گھر کے قریبی ایک عوامی کتب خانہ کی رکنیت حاصل کی۔ جس میں کچھ ادبی اور کچھ غیر ادبی کتابیں (بے ادبی والی نہیں) پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ حسن اتفاق سے یہ شوق اتنا پڑا کہ جو عمر گیند بلا کھیلنے  کی تھی وہ اسی کی نذر ہو گئی۔ ویسے آپس کی بات یہ ہے کہ پڑھنے سے زیادہ کتب کو دیکھنے اور حسب توفیق جمع کرنے کا شوق پروان چڑھا۔

گھر کے سخت مذہبی ماحول کے بعد ارد گرد بھی اللہ کے فضل سے ویسا ہی ماحول ملا۔ مغربی تعلیم نے البتہ تعلیمی اداروں میں اپنا رنگ دکھایا۔ باقی جتنی محبت دین اسلام سے بچی کچھی رہ گئی ہے اس پر مجھے فخر ہے اور اس میں اضافہ کا خواہشمند ہوں۔

آج کل لاہور ہی میں روزگار کے سلسلے میں ایک ادارے سے وابستہ ہوں۔

No comments:

Post a Comment